
سما ہنی ( این این آئی) وزیراعظم پاکستان کے منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت تحصیل سماھنی میں اعلیٰ نسل کی 12 ہفتہ عمر کے 6 مرغیوں /مرغوں کے سیٹ کی تقسیم / سپلائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔
پہلے مرحلے میں ہفتہ کو یونین کونسل بنڈالہ اور یونین کونسل سماھنی 86 خواتین و حضرات جنھوں نے بروقت اپنی درخواستیں اور پیسے جمع کر ا رکھے تھے کو مرغیاں دے کر کیا گیا. شوشل ڈسٹنسنگ اور کرونا وباء کے حوالے سے SOPs کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ایک چھوٹی سی تقریب شفا خانہ حیوانات سماھنی میں منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر محمد ایوب ڈسٹرکٹ لاییو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر ضلع بھمبر، ڈاکٹر خالد قیوم بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ سروسز ضلع بھمبر اور اسسٹنٹ کمشنر سماھنی حافظ محمد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی، ڈاکٹر شاہد اقبال وٹرنری آفیسر توسیع سماھنی نے بطور تحصیل انچارج میزبانی کے فرائض سرانجام دیے، ڈاکٹر مدثر عزیز ویٹرنری آفیسر انیمل ہیلتھ اور سٹاف کے دیگر اہلکاران بھی موجود تھی. ڈاکٹر محمد ایوب اور ڈاکٹر خالد قیوم بٹ نے مرغیاں حاصل کرنے والے افراد کو ان مرغیوں زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے طریقوں اور محکمہ لاییو سٹاک آزاد کشمیر کی طرف سے لاییو سٹاک کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، ڈاکٹر محمد ایوب نے بتایا کہ آپ کو مہیا کی جانے والی مرغیاں بہت اعلیٰ نسل کی ہیں جو پاکستان میں بھی دستیاب نہیں ہے یہ نسلیں صرف محکمہ لاییو سٹاک آزاد کشمیر پاس ہے، ڈاکٹر شاہد اقبال وٹرنری آفیسر توسیع سماھنی نے وزیراعظم پاکستان کے منصوبہ کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت مقصد یہ ہے کہ پروٹین جو کہ ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور انڈا جس کا بڑا اور آسان سورس ہے لوگ رعایتی قیمت پر مرغیاں حاصل کر کے گھروں پر ان پالیں اور انڈے گھر پر حاصل کریں، اسسٹنٹ کمشنر سماھنی حافظ محمد علی نے اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے محکمہ لاییو سٹاک آزاد کشمیر کے لاییو سٹاک کی بہتری کیلئے اٹھاے جانے والے اقدامات کو سراہایونین کونسل سماھنی اور بنڈالہ میں مرغیوں کی تقسیم احسن طریقے سے مکمل کی گئی، آیندہ دو تین روز تک باقی تینوں یونین کونسلوں میں مرغیاں تقسیم کی جائیں گی، مزید چار سال یہ منصوبہ جاری رہے گا اور خواہش مند افراد آیندہ درخواست دے کر اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں