تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے کارلفٹر گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہار سید علی کوخصوصی ٹاسک دیا تھا،
ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی اوکوبتایاکہ کار لفٹر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوٹیکسلا کی زیرنگرانی ،ایس ایچ اوودیگر تفتیشی افسران وملازمان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کار لفٹر فیقی گینگ کے سرغنہ سمیت02 ملزمان رفیق عرف فیقی اور اسامہ کو گرفتارکرلیا ، ملزمان سے صدرواہ کے علاقہ سے چوری ہونے والی کورے کار، مہران کار اوراسلحہ بھی برآمدکرلیا،ایس پی نے بتایاکہ ملزم رفیق عرف فیقی لاہور میں سرقہ وہیکلز کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور صدر واہ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ منظم گینگ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں