They are 100% FREE.

جمعرات، 14 مئی، 2020

آصف زرداری کی موت کی زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں،فاروق ایچ نائیک

آصف زرداری کی موت کی زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں،فاروق ایچ نائیک
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی موت کی زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں، آصف زرداری کو کئی بیماریاں ہیں، ہاتھ بھی کانپتے ہیں، وہ کورونا کی وجہ سے گھر پر ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کی موت کی خبریں بےبنیاد اور من گھڑت ہیں،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
آصف زرداری کورونا کے باعث اپنے گھر پر ہی وقت گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں۔ جس پر میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سابق صدر بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اپنے گھر پر ہی ہیں۔
آصف زرداری کو متعدد بیماریاں لاحق ہیں، ان کی کمر میں تکلیف رہتی ہے، کمزوری کی وجہ سے ان کے ہاتھ بھی کانپتے ہیں۔
لیکن وہ ٹھیک ہیں۔ واضح رہے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لے کرجارہے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کررہے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے آصف علی زرداری سے کورونا وائرس ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آصف علی زرداری نے کرونا پرفکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جب 2008 میں پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو ملک دہشتگردی اور نفاق کا شکار تھا۔ ہم نے قومی اتفاق رائے سے سوات آپریشن کیا اور امن لے کر آئے،ملک میں اناج کا بحران تھا، آٹے پر جھگڑے ہو رہے تھے۔ ہم نے ملک کو خوراک میں خودکفیل کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے ، بد قسمتی سے حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لے کرجارہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں