They are 100% FREE.

جمعہ، 22 مئی، 2020

نئی تاریخ رقم ، پاکستان نے امریکہ کو امداد بھجوادی

نئی تاریخ رقم ، پاکستان نے امریکہ کو امداد بھجوادی,کیا سامان بھیجا گیااور امریکی وزیر خارجہ نے کیا ردعمل دیا؟ بڑی خبرآگئی
 پاکستان نے امریکہ کو امدادی سامان بھجوا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایک لاکھ فیس ماسک اور 25ہزار کور آل بھجوائے  گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے پر امریکہ پہنچایا گیاجسے امریکہ کے ہنگامی حالات کے حکام نے وصول کیا۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی اس امداد کو خیرسگالی کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں   پاکستان کی جانب سےایف ای ایم اے کو   بھیجی گئی امداد قابل تعریف ہے، سامان میں ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔ 
Appreciate Pakistan’s goodwill donation of surgical masks and protective suits to @FEMA. This delivery is a symbol of U.S.-Pakistan solidarity in the fight against COVID-19.
تصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
3,745 people are talking about this
امریکی وزارت خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیا نے بھی پاکستانی امداد پر شکریہ اداکیا ہے۔
The United States thanks Pakistan for its goodwill donation of medical supplies to support the fight against . Our countries' health partnership and coordinated response will help defeat this virus, and rebuild our prosperity. AGW @pid_gov
تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
1,891 people are talking about this
خیال رہے امریکہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں اس موذی وائرس کی وجہ سے اب تک  ترانوے ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بی بی سی کےمطابق امریکا میں جمعرات کو ایک دن میں تقریباً 23 ہزار نئے متاثرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔امریکی ادارہ برائے وبائی امراض کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 22860 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں