
لاہور(ویب ڈیسک) کورونا کے وار جاری ہیں جس کی وجہ سے کئی کاروبار بند اور ادارے متاثر ہوئے ہیں، اس وبا سے پنجاب کی معیشت کو6سے 18 کھرب روپے تک کے نقصان جبکہ صوبے میں 30 سے 40 لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق یہ انکشاف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔ وزیر اعلی کو پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی3فیصد سے 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جو ہرماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں