They are 100% FREE.

جمعرات، 30 اپریل، 2020

ٹیکسلا ( پنڈ گوندل) : 20سالہ نوجوان کا انتہائی بے دردی سے قتل


ٹیکسلا :پنڈ گوندل میں بلال مسجد کے قریب 20سالہ نوجوان کا انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پنڈ گوندل کے رہائشی خالد شہزاد کے جواں سال بیٹے محمد محراب کو نامعلوم شخص نے گولی مار کے قتل کر دیا گیا  وجہ عناد معلوم نہ ہوسکی. مقتول کے والد خالد شہزاد جو کہ چارپائی کا کام کرتا ہے نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب تقریبا 10: 40 پر میرے بیٹے محمد محراب کے نمبر پر کال آئی تو وہ کھانا کھاتے ہوئے چھوڑ کر باہر گلی میں نکل گیا میں بھی اپنے بیٹے کے پیچھے نکل گیا گلی کے موڑ پر پہنچا تو اس آصف کونسلر کے گھر کے سامنے ایک شخص میرے بیٹے سے تلخ کلامی کر رہا تھا اس نے اچانک پسٹل نکالا اور میرے بیٹے پر فائر کردیا جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا جس کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں فائر لگنے سے میرا بیٹا موقع پر ہی اللہ کو پیارا              ہو گیا . 
پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس قاتل کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا اور تفتیش شروع کردی بعدازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی بے رحمانہ قتل پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی ہر آنکھ اشکبار تھی
 اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ ظلم جس نے بھی کیا ہے اس کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں