They are 100% FREE.

جمعرات، 23 اپریل، 2020

سعودی عرب میں خاتون سے زیادتی کرنے والے پاکستانی کا سر قلم

سعودی عرب میں خاتون سے زیادتی کرنے والے پاکستانی کا سر قلم

 سعودی مملکت میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین افراد اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ گئے، جن کا گزشتہ روز جدہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ ملزمان گھروں میں لوٹ مار کرنے کے علاوہ خواتین کی آبرو ریزی کرنے جیسے گھنانے جرائم میں بھی ملوث تھے۔ اردو نیوز کے مطابق پاکستانی شہری محمد عمر ولد محمد لئیق اور اس کے دو سعودی ساتھیوں ھتان بن سراج بن سلطان الحربی اور سلطان بن سراج بن سلطان الحربی کو عدالت کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے اور ایک گھر میں گھس کر دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، گزشتہ روز اس سزا پر عمل کرتے ہوئے ان تینوں کا سر قلم کر دیا گیا۔
ضرور پڑھیں: چینی بحران سکینڈل ،خسروبختیار اور اہم شخصیت کیلئے جاسوسی کرنے والا ایڈیشنل ڈائریکٹر معطل
وزارت داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی شہری محمد عمر اور اس کے دونوں سعودی ساتھی ھتان اور سلطان سیکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں ایک گھر میں داخل ہوئے، اس دوران انہوں نے شراب بھی پی رکھی تھی۔
تینوں افراد نے گھر میں گھستے ہی ایک خاتون کوچاقو کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ سعودی نوجوان ھتان نے اس خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اسی دوران گھر میں موجود ایک اور خاتون نے ایک کمرے کا دروازہ لاک کر کے خود کو بچانے کی کوشش کی، مگر عمر اور سلطان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے اور اس خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
]دونوں خواتین نے اپنی عزت بچانے کے لیے ان کی بہت منت سماجت کی، مگر ان درندوں پر کچھ اثر نہ ہوا۔ سفاک ملزمان نے یہ واردات انجام دینے کے بعد بڑے سکون سے گھر میں موجود قیمتی سامان اور نقدی لوٹی اور پھر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔ جنسی زیادتی کی شکار مظلوم خواتین نے فوری طور پر پولیس کو اس لرزہ خیز واردات کے بارے میں آگاہ کر دیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انہیں چند روز کے اندر ہی گرفتار کر لیا تھا۔
ملزمان کو فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان نے اپنے گھنانے جرائم کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم استغاثہ کی جانب سے ان کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہیاں پیش کی گئیں۔ جس کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو جنسی زیادتی، ڈکیتی اور خود کو سیکیورٹی اہلکار ظا ہر کرنے کے جرائم کے تحت ان کے سر قلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔مجرموں نے اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم ان تینوں کی سزا برقرار رکھی گئی۔ جس کے ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان جاری کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز تینوں مجرموں کو ان کے بھیانک جرم پر سر قلم کر کے انجام تک پہنچا یا گیا۔دونوں سعودی مجرم ھتان اور سلطان سگے بھائی تھے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں