They are 100% FREE.

منگل، 28 اپریل، 2020

کورونا وائرس کی وہ 6 علامات جو امریکی ڈاکٹروں نے مریضوں میں سب سے زیادہ دیکھیں

کورونا وائرس کی وہ 6 علامات جو امریکی ڈاکٹروں نے مریضوں میں سب سے زیادہ دیکھیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ابتدائی طور پر امریکی ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کی 3علامات بتائیں جو سب سے زیادہ مریضوں میں دیکھی جا رہی تھیں لیکن جوں جوں امریکہ میں کورونا کے مریض بڑھتے گئے، ڈاکٹر اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرتے گئے اور اب تک وہ 6ایسی علامات بتا چکے ہیں جو سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔ دی مرر کے مطابق ان 6علامات میں سردی لگنا، سردی لگنے کے ساتھ جسم کا کپکپانا، پٹھوں میں درد ہونا، سردرد ہونا، گلے میں تکلیف ہونا اور سونگھنے کی حس کا کم یا ختم ہونا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ کورونا وائرس کی ایسی ابتدائی علامات ہیں جو مریضوں میں سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں۔ معروف شیف 34سالہ ویلری لومس نے اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ”مجھے وائرس لاحق ہوا تو پانچ دن تک میری سونگھنے کی حس بالکل ختم ہو گئی تھی۔“ایرانی ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے جتنے مریضوں میں سونگھنے کی حس ختم ہوئی ان میں سے 76فیصد نے بتایا کہ یہ حس ایک دم ختم ہو گئی اور یہ باقی علامات میں سب سے پہلے ظاہر ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں