They are 100% FREE.

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے یورپی ملک نے سرکاری ریڈیو پر اذان نشر کرنا شروع کردی

کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے یورپی ملک نے سرکاری ریڈیو پر اذان نشر کرنا شروع کردی
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کی تمام مساجد بند ہونے کے وجہ سے بی بی سی ریڈیو سے پہلی مرتبہ اذان نشر کی گئی۔ جمعہ کو یہ اذان پہلی مرتبہ نشر کی گئی تھی اور جب تک تمام مساجد نہیں کھل جاتیں اس وقت تک اذان نشر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برطانیہ میں ہر جمعہ کو صبح 5 بجکر 50منٹ پر بی بی سی کے 14مقامی ریڈیو اسٹیشن پر برطانیہ کے اکثر علاقوں میں عوام خطبات اور نماز سے قبل اس کی بدولت مسلم اکثریتی آبادی کے حامل علاقوں لیڈز، شیفلڈ، مانچسٹر، ناٹنگھم، لیسٹر، ڈربی، اسٹوک، کوونٹری اور ورکشائر کے ساتھ ساتھ تین کاونٹی لندن، میری سائیڈ اور برک شائر کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔بی بی سی لوکل ریڈیو کے سربراہ کرس برنز نے کہا کہ لوکل ریڈیو کا مقصد عوام سے رابطہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ہفتہ وار اذان سے آئسولیشن کے دنوں میں مسلمانوں کو ایک ہونے کا احساس دلانے میں مدد ملے گی۔دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برطانیہ بھی شامل ہے جہاں اب تک 9ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 74ہزار سےزائد متاثر ہو چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں