They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اپریل، 2020

وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر وزیراعظم کا ایک اور یوٹرن وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس دے دیا

وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر وزیراعظم کا ایک اور یوٹرن
وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے،شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کا قلمدان واپس دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیتے ہوئے دو روز بعد ہی شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان واپس دے دیا ہے۔شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ہے جن سے وزیراعظم عمران خان نے8 اپریل کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لیا تھا۔
تاہم اب وزیراعظم نے دو روز بعد ہی شہریار آفریدی کو نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس دے دیا ہے۔کابینہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریار آفریدی ایک بار پھر بطور وزیر مملکت ناکوٹکس کنٹرول ذمہ داریاں انجام دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم ایکشن میں آئے تھے اور جہانگیر ترین سے عہدہ لے لیا تھا جبکہ خسرو بختیار کی وزارت تبدیل، رزاق داد سے 2 عہدے لے لیے اور حماد اظہر کی بھی وزارت تبدیل کردی تھی۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت صنعت کا قلمدان دیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ شہریار آفریدی سے نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا تھا تاہم آج وزیراعظم نے اپنا یہ فیصلہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا ہے۔قبل ازیں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے وزارت صنعت کا قلمدان واپس لیکر حماد اظہر کو دیدیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سربراہی سے بھی ہٹادیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق عبد الرزاق داؤد کو چینی کی برآمد کی اجازت دینے اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ نہ روکنے پر ہٹایا گیا تاہم انھیں مشیر تجارت اور سرمایہ کاری کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں