They are 100% FREE.

جمعرات، 30 اپریل، 2020

ملک میں 20 سال بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہوگئی

ملک میں 20 سال بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہوگئی
اسلام آباد: ملک میں 20 سال بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہوگئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 27روپے15 پیسے کمی سے 80روپے10پیسے پر آگئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 15 روپے کمی سے 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے 30 روپے فی لیٹر تک کمی ہو جائے گی۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 81روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کمی کے بعد80روپے10پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے بعد 47 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی۔ تاہم حکومت نے مشاورت کے بعد اوگرا کی سمری میں معمولی رد و بدل کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے باعث حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں