اسلام آباد : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تمام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ کہ گزشتہ ہفتے ہی فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے 2 روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جبکہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات پانچ روز قبل ہوئی تھی۔اسی حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا۔
حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کو ٹیسٹ سے متعلق رائے دوں گا۔وزیراعظم ابھی کابینہ اجلاس میں مصروف ہیں۔ان سے ملاقات کروں گا۔انہیں فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں آگاہ کرؤں گا اور انہیں بھی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دوں گا۔
اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔
صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے ساتھ ساتھ 14 روز کے لئے قرنطینہ میں چلے جانا چاہیے اور ملاقاتیں محدود کر دینی چاہیے۔
32 people are talking about this
اس کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کو بھی کورو نا ٹیسٹ کروانے کی تجویز پیش کی جارہی ہے۔فیصل ایدھی نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر ندیم ملک سے بھی ملاقات کی تھی۔
Faisal Edhi tests positive for coronavirus.A few days ago he met with the Prime Minister and many TV anchors. They should all conduct Corona tests soon. All anchors and the Prime Minister.
82 people are talking about this
سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف وزیراعظم کو ٹیسٹ کروانے پر زور دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو ملاقاتیں کرنے سے احتیاط کرنا چاہیئے جبکہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ماسک پہننا چاہیے۔
Faisal Edhi tested positive, he met Imran Khan 3-4 days back. IK needs to get himself tested asap & ab hero banna chorday, wear mask & avoid all physical meetings
137 people are talking about this
See Nasir Abbasi's other Tweets
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں