They are 100% FREE.

ہفتہ، 4 اپریل، 2020

غلام سرور خان نے بیروزگار ہونے والے ڈیلی ویجرز کے ایک ہزار خاندانوں میں پہلے مرحلے میں راشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا

غلام سرور خان نے بیروزگار ہونے والے ڈیلی ویجرز کے ایک ہزار خاندانوں ..

صدر مرکزی آفس برائے این اے 59 میں وفاقی وزیر ایوایشن و ایم این اے این اے 59 غلام سرور خان نے این اے 59 کرونا ریلیف ٹرسٹ کے زیر انتظام اپنے حلقے میں کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ لاک ڈائون کے تناظر میں بیروزگار ہونے والے ڈیلی ویجرز کے ایک ہزار خاندانوں میں پہلے مرحلے میں راشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیااس موقع پر اپنے حلقے کے دوستوں اور دیگر مخیر حضرات کے اس کار خیر میں دل کھول کر عطیات دینے کے عمل کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوستوں کے تعاون سے فلاح کا یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا دل اپنے حلقے کے غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور تاریخ کی اس مشکل ترین گھڑی میں وہ حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران غریب عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اس انتہائی مشکل گھڑی میں میں عوام کی فلاح کے لئے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جو ریلیف پیکجز دے رہے ہیں اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔
وفاقی حکومت کا احساس کفالت پروگرام اور پنجاب حکومت کا انصاف امداد پروگرام اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کے لئے بہت اہم اور بروقت فلاحی اقدامات ہیں۔آخر میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نیاین اے 59 کرونا ٹرسٹ کے زیر انتظام راشن کی تقسیم کے لئے اپنی ٹیم ممبران کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے رضاکارانہ طور پر دن رات ایک کر کے مستحق حقداروں اور ضرورت مندوں تک راشن کی تقسیم کے اس عمل کو انتہائی تیزی سے ممکن بنایا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے پی پی 13 حاجی امجد محمود چوہدری ، ایم پی اے پی پی 12 واثق قیوم، سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری افضل پڑیال،چیئرمین ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹی حاجی غلام حسن، سینئر رہنما پی ٹی آئی بریگیڈیئر(ر) طارق زمان ، کرنل(ر) عابد، ملک امجد آف سروبہ، سابقہ سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی پوٹھوار ٹائون چوہدری یاسر محمود، ملک نعیم آف چک امرال، ملک عاصم رضا آف چک امرال، وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی میٹروپولیٹین راولپنڈی چوہدری نذیر، راجہ عمران آف یونین کونسل ترہیہ، چوہدری رضوان، چوہدری مہدی، نچوہدری حیدر مہدی، چوہدری امیر امجد، سابقہ چئیر مین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل، ملک نعیم آف بسالی اور دیگر لاتعداد دوست بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں