They are 100% FREE.

جمعہ، 24 اپریل، 2020

کوروناکا خطرہ ختم نہیں ہوا، کچھ عرصہ بیماری کے ساتھ رہنا پڑسکتا ہے: اسد عمر

کوروناکا خطرہ  ختم نہیں ہوا، کچھ عرصہ بیماری کے ساتھ رہنا پڑسکتا ہے: اسد عمر
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی بندشوں سے کورونا وائرس کنٹرول ضرور ہوا ہے لیکن خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں کچھ عرصہ اس بیماری کے ساتھ رہنا پڑ سکتا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ  بیماری کا خطرہ بڑھ رہا ہے، وینٹی لیٹر کے مریضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور شرح اموات بھی بڑھ رہی ہے،بندشوں سے بیماری کنٹرول ضرور ہوئی ہے لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا جائزوں کا سلسلہ چلتا رہتا ہے، ہم نقشہ بناتے ہیں جس کے بعد ضرورت کی اشیا کا اندازہ لگاتے ہیں، ایک دن میں  رمضان اور عید تک کا تخمینہ لگالیں گے۔توقع یہی ہے کہ گرمی سے وائرس کا پھیلاؤ کم ہو سکتا ہے لیکن  ختم نہیں ہوسکتا، ہمیں اس بیماری کے ساتھ کچھ عرصے تک رہنا پڑسکتا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے حوالے سے سٹریٹجی بنا لی ہے، پہلے صرف ایئرپورٹ سے آنے والوں کا ٹیسٹ ہوتا تھا لیکن اب لوگوں کو ٹریک کرکے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کن لوگوں سے ملتا رہا ہے، ٹریکنگ کیلئے ٹیلی کام ٹیکنالوجی  کا بھی سہارا لیا جارہا ہے، ٹیلی کام سے ڈیٹا لے کر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے تجزیہ کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ قرنطینہ کے حوالے سے بھی سٹریٹجی بنالی ہے۔ کچھ لوگ تو خود کو ہی قرنطینہ کر رہے ہیں لیکن ہم بھی سائنسی طریقوں سے ایریاز کا پتا لگا کر انہیں سیل کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں