They are 100% FREE.

جمعہ، 17 اپریل، 2020

وزیر اعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وزیر اعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے ..
اسلام آباد(: وزیراعظم عمران خان کا دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جاں بحق کئی پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن پر تھے، کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے افرس کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، وطن سے دور پاکستانیوں پر ہمیں فخر ہے۔
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ سے ملکی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں اوروطن سے دور پاکستانیوں کی خدمات کوفراموش نہیں کرسکتے۔ساتھ ہی ساتھ انہیں نے بیرون ملک جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کو فرنٹ لائن پرلڑنے کے اعزار سے بھی نوازا ہےا ور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ جاں بحق کئی پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن پر تھے، کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے افرس کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، وطن سے دور پاکستانیوں پر ہمیں فخر ہے۔
یاد رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کےبعد ہر گزرتے دن کےساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افرادکی تعداد 21 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی سطح پر اس وائرس کو مزید پھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی جبکہ بہت سے بیرون ملک مقیم لوگوں نے اپنے اپنے ملک واپسی بھی کر لی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں