They are 100% FREE.

پیر، 27 اپریل، 2020

بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی

بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی
لاہور:  بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ سی اے اے نے حکومتی احکامات کے بعد متعلقہ نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاوں اورکارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہو گی۔
علاقائی پروازوں کی بندش کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہوا ہے۔ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان سمیت اس وقت دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ پاکستان میں بڑھتےہوئے کورونا وائر س کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی فضائی آپریشن پربھی پابندی لگا دی گئی تھی جس کےبعد صرف خصوصی پروازوں کو آنے جا نے کی اجازت دی گئی تھی۔
یقینی طور پر اس پابندی کی وجہ سےبہت سے لوگ پریشانی کا شکار ہوئے ہیں۔ امید کی جا رہی تھی کہ شاید اس پابندی کو ہٹا دیا جائے گا۔ لیکن اب بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ سی اے اے نے حکومتی احکامات کے بعد متعلقہ نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بندش میں 15 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاوں اورکارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہو گی۔پاکستان میں ابھی تک کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں