They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اپریل، 2020

موجودہ صورتحال میں بھوک سے بھی نمٹنا ہے، عمران خان

موجودہ صورتحال میں بھوک سے بھی نمٹنا ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھوک سے بھی نمٹنا ہوگا، وفاقی حکومت ہر سطح پر تعاون کو یقینی بنائے گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور کا دورہ کیا، اس دوران ڈاکٹروں سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے تحفظ کا احساس ہے، حکومت حفاظتی سامان فراہم کر رہی ہے اور وفاقی حکومت ہر سطح پر تعاون کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے اور عالمی مارکیٹوں کی بندش سے خریداری میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، این ڈی ایم اے چین اور دیگر ممالک سے امدادی سامان لا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے دورے کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے کورونا سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں کورونا وبا دیگرعلاقوں کی نسبت زیادہ پائی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 3 فروری کو کورونا ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کو دی گئی بریفنگ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 275 قرنطینہ سینٹر بنائے گئے جن میں 18,000 افراد کی گنجائش ہےاور وزیراعلیٰ محمود خان نے حال ہی میں 32 ارب کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبہ بھرمیں 583 وینٹی لیٹر موجود ہیں جن کی تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
بریفنگ کے مطابق ایمرجنسی کے تحت 638 ریگولر اور1299 کانٹریکٹ اضافی ڈاکٹربھرتی کیے گئے ہیں اور 9 ہزار ریٹائرڈ ڈاکٹر، نرسیں، پیرامیڈکل اسٹاف نے رضاکاروں کے طور پر رجسٹریشن کرائی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر 400 ریپڈ رسپانس ٹیمیں بنائی گئی ہیں جبکہ وفاقی حکومت اس وبا پر قابو پانے کے لیے تمام صوبوں کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں