They are 100% FREE.

پیر، 27 اپریل، 2020

پنجاب حکومت کا عید سے منسلک کاروبار کھولنے پر غور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انڈسٹریز،ہوم ڈیپارٹمنٹ،لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں سے پلان مانگ لیا

پنجاب حکومت کا عید سے منسلک کاروبار کھولنے پر غور
لاہور: پنجاب حکومت نے عید سے منسلک کاروبار کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انڈسٹریز،ہوم ڈیپارٹمنٹ،لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں سے پلان مانگ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے اس حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ پلان تیار کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لئے بنیادی نکات مدنظر رکھیں۔
اس حوالےسے بتایا گیا ہے کہ فیصلہ تمام سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا جس کے بعد تمام اداروں کو کہا گیا ہے کہ ایس او پیز سے کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان تیار کیا جائے۔جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے قبل تاجر برادری کو ریلیف دینے کےحوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد ملک بھر میں تاجر برادری کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا کہ ان کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج بھی دیکھنے میں آئے تھے جس کے بعد اب پنجاب حکومت نے ریلیف دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ۔پاکستان میں ابھی تک کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں