They are 100% FREE.

جمعہ، 10 اپریل، 2020

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کورونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی اقدامات پرپہلا ازخود نوٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کورونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی اقدامات پرپہلا ..
 چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ناکافی اقدامات پرپہلا ازخود نوٹس لے لیا ہے، عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا از خود نوٹس ہے، انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے! ہسپتالوں میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس کیخلاف حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
واجد ضیاء کو دھمکی نہیں دی ، صرف ایک واٹس ایپ میسج کیا گیا.....واجد ضیاء کو چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک نہ کرنے کیلئے دھمکی دی گئی ہے۔ صابر شاکر:   یہ بھی ضرور پڑھیں 
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرےگا۔ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے حوالے سے سماعت 13اپریل کو کی جائے گی۔ اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری اسلام آباد اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ بتایا جائے ! کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے اب تک کیا اقدامات کیے گئے؟ ہسپتالوں میں کورونا سے نمٹنے کیلئے کیا سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟ دوسری جانب پنجاب حکومت نے گھر پر آئسولیشن کیلئے ایس او پیز تیار کرلئے، مناسب وقت پر نفاذ کا عندیہ دے دیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چینی ڈاکٹرز نے فی الحال ہسپتال میں ہی مریضوں کے علاج کا مشورہ دیا ہے۔ادھر پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالا شاہ کاکو جی سی یونیورسٹی کیمپس میں قائم کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے قائم کئے گئے 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا، وی سی جی سی یونیورسٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے صوبائی وزیر کو فیلڈ ہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کالاشاہ کاکو کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال میں بیک وقت کورونا وائرس کے 200 کنفرم مریضوں کو علاج کی طبی سہولت مہیا ہونگی، کورونا بوائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ 14 اپریل کے بعد کیا جائیگا، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں