They are 100% FREE.

جمعہ، 3 اپریل، 2020

لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں پر دو دوائیوں کا کامیاب تجربہ ،18مریض صحت یاب

لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں پر دو دوائیوں کا کامیاب تجربہ ،18مریض صحت یاب
لاہور : کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین دوائیاں فائدہ مند ثابت ہونے لگی ہیںاور اب تک ان دو دوائیوں کے کورس سے 18مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، ان مریضوں میں میو ہسپتال کے 8، پی کے ایل آئی کے 4 اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے 5 مریض صحتیاب ہوئے۔۔ متاثرہ مریضوں کو ہائیڈروکسی کلوروئین پہلے روز دو گولیاں صبح اور دو شام دی گئیں جبکہ باقی چار دن ایک گولی صبح اور ایک شام دی جا رہی ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کورونا ایڈوائزری گروپ کے کوچیئرپرسن اسد اسلم نے کہا ہے کہ گلے کی سوزش، بیکٹریا، جلد کے انفیکشن، آنکھ اور کان کے انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی ایزیتھرومائی سین ایک گولی صبح اور شام پانچ دن کا کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں یہ ادویات استعمال کروا کر مریضوں کو صحت یاب کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر اسد کا مزید کہنا تھا نجی معالج بھی یہ دو ادویات اپنے کورونا کے مریضوں کو استعمال کر سکتے ہیں، تاہم یہ دوا اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر کھانے سے سائیڈ ایفیکٹ بھی کر سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں