They are 100% FREE.

جمعرات، 2 اپریل، 2020

بل معاف نہیں ہوئےلیکن’تمام فوڈ پراڈکٹس پر ہرطرح کی ڈیوٹی ختم۔ ۔ ۔‘مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے باضابطہ اعلان کردیا

’تمام فوڈ پراڈکٹس پر ہرطرح کی ڈیوٹی ختم لیکن بل معاف نہیں ہوئے بلکہ ۔ ۔ ۔‘مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے باضابطہ اعلان کردیا
اسلام آباد :  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تمام فوڈ پراڈکٹس پر ہرطرح کی ڈیوٹی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بل واجب الادا ہیں تو فوری ادا کرنے کی ضرورت نہیں، وہ تین ماہ بعد ادا کیے جاسکتے ہیں،اس پیسے کے اثرات حکومت برداشت کرے گی اور اس مقصد کیلئے اضافی ایک سو ار ب روپے رکھے گئے ۔
اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے، کاروبار اور صنعتی زون کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔موجودہ صورت حال سے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، کورونا وائرس سے بھوک کا مسئلہ پیدا ہوا ہے،ہم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کی اور مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سےمعاشی خطرات لاحق ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں