They are 100% FREE.

بدھ، 1 اپریل، 2020

حکومت کا بزرگ پنشنرز کو اپریل میں ساڑھے 12 ہزار روپے دینے کا اعلان

حکومت کا بزرگ پنشنرز کو اپریل میں ساڑھے 12 ہزار روپے دینے کا اعلان
اسلام آباد : حکومت کا بزرگ پنشنرز کو اپریل میں ساڑھے 12 ہزار روپے دینے کا اعلان، یکم جنوری سے پنشن 6500 سے بڑھا کر 8500 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اپریل سے پنشنرز کو 8ہزار 500 روپے ماہانہ، جبکہ بقایاجات کی مد میں4000 روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ای اوبی آئی کی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
ای اوبی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام بزرگ پنشنرز کو یکم اپریل سے 8ہزار500روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔

اپریل کے ماہ میں پنشنرز کو بقایا جات کی مد میں4000روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ یوں اپریل کے ماہ میں پنشنرز کے اکاؤنٹ میں 12ہزار500روپےآئیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے یکم جنوری سے پنشن 20 فیصد اضافے سے 6500 سے بڑھا کر8500کرنےکا اعلان کیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کی منظوری گزشتہ ماہ دی گئی تھی، جبکہ اب اس کا اطلاق اپریل کے ماہ سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ای او بی آئی کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے بعد بزرگ پنشنرز کی پنشن 15 ہزار روپے ماہانہ تک لے کر جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں