They are 100% FREE.

جمعرات، 23 اپریل، 2020

پہلا اسلامی ملک جس نے سرکاری سطح پر یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پہلا اسلامی ملک جس نے سرکاری سطح پر یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان ..
قائرہ : پہلا اسلامی ملک جس نے سرکاری سطح پر یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا اعلان کر دیا، عرب اسلامی ملک مصر کے حکام نے جمعہ 24 اپریل کو ماہ مقدس کے آغاز کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مصر رمضان المبارک کے آغاز کا سرکاری اعلان کرنے والا دنیا کا پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے:

مصر کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ کو ہوگا، ملک میں ماہ مقدس کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مرکز فلکیات نے بتایا ہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک 24 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ خلیجی اور دیگر اسلامی ممالک میں 23 اپریل بروز جمعرات کو ماہ مقدس کا چاند نظر آ جانے کے امکانات کافی واضح ہیں، یوں 24 اپریل بروز جمعہ کو ان ممالک میں یکم رمضان المبارک ہوگی۔
جبکہ پاکستان میںمحکمہ موسمیات جنوری 2020 میں  ہی اعلان کر چکا ہے کہ  ملک میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا، یوں ملک میں ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔
دوسری جانب کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ سے ہوگا، ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔
جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں نماز تراویح کے اجتماعات کا انعقاد شاید ممکن نہ ہو پائے۔
اس وقت متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال میں مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی اس وقت کرفیو نافذ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں