They are 100% FREE.

منگل، 14 اپریل، 2020

رواں سال رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کی شام نظر آنے کا قومی امکان ہے..محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کی شام نظر آنے کا قومی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
ملک میں شعبان کا ماہ جاری ہے جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ لوگ ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔
رمضان کا چاند جمعہ 24 اپریل کو دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 23 اپریل کو 29 ویں شعبان کا چاند افق پر 5 ڈگری سے کم ہوگا، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا، جب کہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔جس کے سبب اس کی رویت ناممکن ہے۔
۔24 اپریل کی شام چاند کی عمر 35 گھنٹے اور 32 منٹ ہو گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 23 اپریل کو ہوگا۔جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔اجلاس میںمیں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا شہادتیں وصول کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس نوٹ ای میل ڈی جی ریسرچ اینڈ ریفرنس ونگ اور وزارت مذہبی امور کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں