They are 100% FREE.

اتوار، 19 اپریل، 2020

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کرونا کا شکار ہوگئے

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کرونا کا شکار ہوگئے
لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کرونا کا شکار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث ملک میں سب سے زیادہ کیسز لاہور میں سامنے آئے ہیں۔ آج لاہور میں دو ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے کے ایک ایک رکن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شاد باغ کے علاقے میں ایک ہی گھر کے سات افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے خاندان کے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔ ملک بھر میں کرونا متاثرین کی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے میں مسلسل کرونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے مزید ہیلتھ پروفیشنلز کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
جناح اسپتال کے وارڈ بوائے طارق اور سر گنگا رام اسپتال کے ڈسپنر علی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دونوں کو قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کا وارڈ بوائے ڈائیلائسز وارڈ اور آئی سی یو میں کام کررہا تھا۔ جبکہ سر گنگا رام اسپتال کا ڈسپنسرمیڈیسن اسٹور میں تعینات تھا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں اسپتالوں کے دیگر ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آج لاہور میں کورونا کے مزید 29مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں جس کے بعد لاہور میں اب تک 206مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 684ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کپ انشاء اللہ ہم جلد اس وبا پر قابو پالیں گے، انہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ دن رات اس وباء کے خلاف لڑرہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں