They are 100% FREE.

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

کورونا وائرس سے امریکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا

امریکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کرنے والا پہلا ملک بن ..
واشنگٹن: امریکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 8 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا دوسرا ہفتہ جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں 2 ہزار 8 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ اب تک ہونے کی والی کسی بھی ملک میں یومیہ اموات سے زیادہ ہے۔
اس سے قبل مسلسل گزشتہ دو روز سے امریکہ میں 1900 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ 
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات میں شدت ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور کیسز سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کرنے والے ممالک میں فرانس دوسرے نمبر پر آتا ہے جہاں کورونا کے 987 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں بھی تشویشناک حد تک اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 980 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپین میں 634 جبکہ اٹلی میں 570 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت اقوام عالم میں کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 693 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 16 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ 49 ہزار 831 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں