They are 100% FREE.

منگل، 21 اپریل، 2020

چوہدری نثار علی خان کا یونین کونسل مورگاہ اور اٹک آئل دورہ



چوہدری نثار علی خان نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
دورے کا مقصد موجودہ صورتحال میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے یونین کونسل مورگاہ اور اٹک آئل دورہ  کیا -
اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے یونین کونسل کے چیئرمین و وائیس چیرمین اورعلاقے کی اہم  شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی تقسیم زیادہ سے زیادہ اور عزت نفس کو مجروح کیے بغیر کی جائے۔اس حوالے سے میری جہاں بھی ضرورت ہو تو مجھے اس سے آگاہ کیا جائے ۔
یونین کونسل مورگاہ میں سابقہ چئیرمین جمیل خان، چوہدری جاوید اختر، جاجی عابد، سابقہ ناظم میر افسر خان، ملک طاہر اور یونین کونسل اٹک آئل یو سی میں عبدالروُف سابقہ چئیرمین، حمید جدون، ملک اور ذعمء نے استقبال کیا۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ امداد غیر سیاسی انداز میں کی جائے مستحق افراد کی وابستگی سے قطع نظر اس عمل کو خالصتا اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے اس وقت یہ وباء پاکستان ہی نہیں عالمی سطح پر پہنچ چکی ہے اللہ سے توبہ اور استغفار کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے اور سب دعا کریں کہ اللہ ہمیں اس مشکل سے نکالیں ۔
 چوہدری نثار علی خان نے یوسی گف گاوں چھپر کا بھی دورہ کیا جہاں سابق کونسلر چوہدری زاہد اقبال کی والدہ محترمہ، اور یوسی غزن آباد کی معروف سماجی شخصیت چوہدری ابرار حسین کی ممانی، کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن، سابق چیئرمین زکواٰة کمیٹی ماسٹر چوہدری محمد نجیب، یوسی گف کی سیاسی سماجی شخصیت چوہدری غلام سرور، راجہ عامر، چوہدری مصدق اصغر، ظفر بھٹی، سابق چیئرمین یوسی ساگری شہزاد یونس، و دیگر بھی موجود تھے اس سے قبل انہوں نے یوسی لوہدرہ کی کاروباری شخصیت راجہ جاوید اشرف کے سسر کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر تعزیت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں