They are 100% FREE.

جمعرات، 30 اپریل، 2020

لاہور کے شہری نے روزانہ 3 ہزار گھرانوں میں سبزیاں تقسیم کر کے انسانیت کی مثال قائم کر دی

لاہور کے شہری نے روزانہ 3 ہزار گھرانوں میں سبزیاں تقسیم کر کے انسانیت ..
لاہور: لاہور کے شہری نے روزانہ 3 ہزار گھرانوں میں سبزیاں تقسیم کرکے انسانیت کی مثال قائم کر دی ہے۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی سےتعلق رکھنے والے شاہد نوید ملک نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کے پھیلنے کے بعد میں ایک کچی بستی میں راشن تقسیم کرنے گیا، وہاں راشن ختم ہونے کےبعد ایک خاتون نے میری پاؤں پکڑ لئے اور فریاد کی کہ میرے بچے 7 دن سے بھوکے ہیں، اس دن میں نے یہ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
 شاہد نوید ملک کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی نے بھی میری مدد کرنے کے لئے رابطہ نہیں کیا۔ ابھی تک ہم روزانہ کی بنیاد پر جو بھی تقسیم کر رہے ہیں وہ میں اور میرے کچھ قریبی دوست اور رشتہ دار مل کر کر رہے ہیں۔
جن افراد میں سبزیاں تقسیم کی جا رہی ہیں ان کے بارے میں شہری کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کچی آبادیوں میں جا کر ایسے لوگوں کی شناخت کی ہے جنہیں ضرورت تھی۔
شناخت کرنے کے بعد ہم نے اپنا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد میرے ساتھ 200 نوجوانوں کی ٹیم موجود ہے ۔ میری ٹیم دن رات کام کرتی ہے اور سبزیاں مستحق لوگوں تک پہنچاتی ہے۔ شہری کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پاس 3 ہزار لوگوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ میں نے اپنی ٹیم کو ایسے مزید افراد کی شناخت کرنے کی ذمہ داری دے دی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اس تعداد کو 6 ہزار تک لے جائیں گے۔
با ہمت شہری کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہم تقریباََ ڈیڑھ لاکھ روپے کی سبزیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ ہم نے سلسلہ شروع کیا تھا، اللہ نے خودہمارے لئے راستے پیدا کر دیئے۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سےشروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ روزگار جیسی مشکلات سے پریشان ہیں۔
شاہد نوید ملک جیسے با ہمت شہریوں نے ایسےلوگوں کی ذمہ داریاں اٹھا لی ہیں اور انہیں راشن فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائر س کے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 346 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئےہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں