They are 100% FREE.

پیر، 6 اپریل، 2020

پالپا نے وفاقی وزیر سرور خان کو خط لکھ دیا

پالپا نے وفاقی وزیر سرور خان کو خط لکھ دیا
پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے وفاقی وزیر ہوائی امور سرور خان کو خط لکھ دیا۔
خط میں پالپا کے صدر کیپٹن چوہدری سلمان نے کہا کہ قومی ایئرلائن کے پائلٹس اس وقت کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس آنے کے بعد پی آئی اے نے ایوی ایشن ڈویژن کی ہدایات پرعمل نہیں کیا۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرکے پائلٹس اور کیبن کریو کی زندگیوں کو بار بار خطرے میں ڈالا جاتا رہا۔
صدر پالپا نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال نے ہمیں مجبور کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ سے مزید تعاون نہ کریں، بطور وفاقی وزیر آپ معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں