They are 100% FREE.

جمعرات، 2 اپریل، 2020

وہ پاکستانی جس نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کردیئے

وہ پاکستانی جس نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ایک ارب روپے عطیہ کردیئے
کراچی : کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں صنعتکار و بزنس کمیونٹی بھی میدان میں آگئی،معروف صنعتکار و بزنس مین حسین داﺅدنے1 ارب کی رقم دینے کااعلان کردیا۔

صنعتکار و بزنس مین حسین داﺅد نے ایک ارب کی رقم دینے کا اعلان کردیا،اعلامیہ کے مطابق رقم ٹیسٹنگ کٹس،متاثرین کی مددسمیت دیگر شعبہ جات میں استعمال کی جائیگی ۔رقم ڈاکٹر وںاور سٹاف کیلئے ضروری سامان کی خریداری میں استعمال کی جاے گی، رقم ہر اس ادارے اور فلاحی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی جو کورونا سے متعلق کام کررہے ہیں ۔
معروف اینکر کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اینگروگروپ کے چیئرمین حسین داﺅد نے ایک ارب روپے عطیہ دے کر شاندارمثال قائم کردی،دوسروں کو اس کار خیر میں آگے آنا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں