They are 100% FREE.

پیر، 13 اپریل، 2020

پنجاب کے تاجروں نے14اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا

پنجاب کے تاجروں نے14اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا
لاہور : پنجاب کے تاجروں نے14 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے اگر مکمل لاک ڈاؤن برقرار نہ رکھا، انڈسٹری سیکٹر کھولنے کی اجازت دی، تو ہم بھی مارکیٹیں کھول لیں گے۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب کے تاجر رہنماؤں نے 14اپریل سے دوکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تاجر رہنماؤں نے اپنا مئوقف بیان کیا ہے کہ اگرحکومت نے مکمل لاک ڈان کرنے کی بجائے صرف انڈسٹری کھولنے کی اجازت دی تو ہم بھی دوکانیں کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا صوبے میں مکمل لاک ڈان کیا جائے یا سب کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 14اپریل سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنا چاہتا ہوں تاکہ مزدورطبقہ بے روزگار نہ ہو۔
تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا اسٹیٹس دے دیا ہے۔ اور اس سیکٹرز کو پروموٹ کرنے کیلئے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ بھی تشکیل دیا ہے ۔ہم نے دیہاتوں میں زراعت اور شہروں میں تعمیراتی شعبے کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ تاکہ لوگ بے روزگار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھیں گے؟ فکسڈ ٹیکس لگا رہے ہیں، جبکہ تمام سیکٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس معاف کردیا ،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں، تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں  کے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ24گھنٹے میں254 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ کل کیسز5038 ہوگئے ہیں۔ان میں50فیصد کیسز مقامی رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹے میں14 اموات ہوئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں