They are 100% FREE.

جمعرات، 9 اپریل، 2020

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر ..
واشنگٹن : عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پوری دنیا میں کورونا کے مریضوں کا تقریباََ تیسرا حصہ امریکہ میں موجود، 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ سے انتہائی افسوسناک خبر ہے جس کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جون ہوپکنز یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ادارے نے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں مریضوں کی تعداد کے تین میں سے ایک حصے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
جون ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 830 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 87 ہزار 706 ہو چکی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے ملک چین میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں کمی جبکہ امریکہ نیا مرکز بن گیا ہے۔ مہلک وائرس دنیا کے تقریباََ 209 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس وباء سے 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 87 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
امریکہ میں ریاست نیویارک کورونا وائرس کا مرکز بن چکی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں