They are 100% FREE.

منگل، 28 اپریل، 2020

محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں یوم علیؓ کی مجالس سمیت ہر قسم کی مذہبی تقریبات اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی341 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 956 ہوگئی ہیں۔ یہ اعداد و شمار پیر کو مرتضی وہاب کو اپنے ٹوئٹ میں بتائے ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 53 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے صوبہ میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد925 ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ روز 2 ہزار 733 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر43 ہزار 949 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں4 ہزار956 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔مرتضی وہاب نے مزید بتایا کہ وائرس سے اب تک صوبہ میں مجموعی طور پر85 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ لک میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 312 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14504تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق منگل کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 90 کیسز 4 ہلاکتیں، سندھ 335 کیسز 7 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔a

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں