They are 100% FREE.

بدھ، 15 اپریل، 2020

مفتی تقی عثمانی کو دنیا کی سب سے بااثر مسلمان شخصیت قرار دے دیا گیا

مفتی تقی عثمانی کو دنیا کی سب سے بااثر مسلمان شخصیت قرار دے دیا گیا
لاہور: مفتی تقی عثمانی کو دنیا کی سب سے بااثر مسلمان شخصیت قرار دے دیا گیا، رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز کی جانب سے جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں مزید کئی پاکستانی شامل۔ تفصیلات کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں پاکستانی عالم دین کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بااثر مسلمانوں کی فہرست میں پاکستان کے مفتی تقی عثمانی پہلے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای دوسرے، متحدہ عرب امارات کے زید بن النہیان تیسرے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان چوتھے، اردن کے شاہ عبداللہ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے بااثر اسلامی شخصیات کے علاوہ دنیا کے بااثر ترین سیاسی رہنماوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سال کی بہترین بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے باعث نمایاں مقام حاصل کرنے والی بااثر شخصیت کی فہرست میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، گلوکارہ عابدہ پروین، سماجی کارکن بلقیس ایدھی، جے یو آئی ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن، ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف اور کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کے نام بھی شامل ہیں۔ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر ہر سال نامور اسلامی شخصیات کے ناموں کی فہرست جاری کرتا ہے، روایت برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کئی پاکستانی شخصیات کو شامل کر کے پاکستان کی اسلامی دنیا میں اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں