They are 100% FREE.

پیر، 13 اپریل، 2020

ایران، امریکا سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی قانونی جنگ جیت گیا

ایران، امریکا سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی قانونی جنگ جیت گیا
تہران(ویب ڈیسک) ایران امریکا سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی قانونی جنگ جیت گیا، امریکی درخواست پر ایران کے اربوں ڈالرز کے اثاثے لگزمبرگ میں منجمد ہوگئے تھے۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کو 1اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لگزمبرگ میں امریکی درخواست پر منجمد ہونےوالے اثاثوں کی قانونی جنگ جیت گئے ہیں۔ روحانی نے اتوار کو کابینہ اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مرکزی بینک،ہماری وزارت خارجہ حال ہی میں امریکا سے 1اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کی قانونی جنگ جیت گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں