They are 100% FREE.

منگل، 19 فروری، 2019

بدھ 2019-02-20 کے لئے بارش کی پیشنگوئی

                                       بدھ 2019-02-20 کے لئے بارش کی پیشنگوئی               
کراچی: محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔دوسری جانب لاہور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ژوب، مکران، قلات، بارکھان اور تربت میں آج رم جھم ہوگی۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں بھی بادل برسیں گے، کوئٹہ، مری، دیر، چترال، گلگت، اسکردو اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام،سکردو اور استور میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہوئی تھی جس کے باعث خنکی میں اضافہ ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے سرد ترین مقام کالام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوپس، مالام جبہ میں منفی 06، سکردو منفی 05، استور منفی 03 اور پارہ چنار منفی 02 کوئٹہ اور زیارت میں منفی ایک رہا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4، لاہور 9، فیصل آباد 6، ملتان 7، پشاور 5 اور کراچی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں