They are 100% FREE.

اتوار، 17 فروری، 2019

سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی، غلام سرور خان

سعودی حکومت کے ساتھ ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس نے دس بڑے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے،سعودی شہزادہ سلمان کا دورہ پاکستان سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا

اسلام آباد :  وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کیساتھ معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔سعودی حکومت کے ساتھ ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس نے دس بڑے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔گزشت روز صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ شہزادہ سلمان کے حالیہ دورے سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں بین 
الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
 ضرور پڑھیں: سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اشتعال انگیزی پر 4 شہری گرفتار
غلام سرور خان نے سعودی شہزادہ سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان کو حکومت کی سفارتی میدان میں کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتیں اپنے ادوار حکومت میں سعودی عرب اور چین سمیت دیگر ممالک سے اپنے ذاتی تعلقات استعمال کرتی رہیں اور ملک کیلئے کچھ نہ کرسکیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے نئے پاکستان کی ویڑن کے تحت ذاتی تعلقات کی بجائے قومی تعلقات کے استحکام اور فروخت پر توجہ دیں جس کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی استحکام کی وجہ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گی.غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان کو ایک بڑی مدت کے بعد دیانت دار اور مخلص قیادت میسر آئی ہے جس کی شفاف پالیسیوں کے باعث پاکستان پر دنیا کا اعتماد بڑھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ملائشیا سمیت چین کے دورے کیے اور ان کی قیادت کو اعتماد میں لیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس پاکستان آچکے ہیں جبکہ سعودی ولی عہدبھی پاکستان تشریف لا رہے ہیں جنھیں ہم دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
 ضرور پڑھیں: علیمہ خان کی جائیداد کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
.شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے ممکنہ معاہدوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سے زائد ایم اویو سائن کیے جائیں گی.جن میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس شامل ہیں جس کی صلاحیت دو سے تین لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی.معدنیات کے سمیت ڈرک کنٹرول، یوتھ اینڈ سپورٹس، ذرائع ابلاغ عامہ کے اشتراک اور جرائم کی روک تھام جیسے اہم منصوبے بھی شامل ہیں.غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی حکومت کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کے تحت پاکستان کو تیل برآمد کرنے پر 1.2 اربڈالر کی بچت حاصل ہوگی جس کے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گی.انہوں نے بتایا کہ ایک مکمل پیٹروکیمیکل کمپلکس قائم ہونے کی فیزیبلیٹی شروع کی جاچکی ہے جس پر تقریبا 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں