They are 100% FREE.

منگل، 26 فروری، 2019

’عالمی برادری گجرات کے قصائی کولگام دے‘...پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

 ’عالمی برادری گجرات کے قصائی کولگام دے‘

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ایئر فورس کی دراندازی کی کوشش اور جنگی جنون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں امن پسند آوازیں بہت کمزور ہیں، عالمی برادری گجرات کے قصائی کولگام دے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقتدار کا بھوکا انتھاپسند بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لیئے خطرہ بن چکا۔
مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیئے ڈرامہ بازی پر اتر آیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی مسلحہ افواج کے ساتھ ہے، بھارتی جنگی جنونیت کے آگے سینہ سپر ہو کر لڑیں گے۔ بھارت غلط فہمی کا شکار نہ رہے، ہم اس کی جارحیت کے خلاف ہزار سالوں تک لڑنے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ہیں۔
بلاول کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن کے دشمن کسی صورت انسانیت کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں