They are 100% FREE.

اتوار، 24 فروری، 2019

61 سالہ بزرگ عرب خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا

61 سالہ بزرگ عرب خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا

بیروت (ٹیکسیلا نیوز  آن لائن) عرب ملک لبنان میں ایک 61 سالہ بزرگ خاتون نے شادی کے 24 سال بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مریم عواضہ نامی خاتون کی 24 برس قبل شادی ہوئی لیکن وہ ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔ میاں بیوی نے سالوں تک علاج کرایا لیکن ان کے آنگن میں خوشیاں نہ آسکیں۔ انہوں نے کئی بار آئی وی ایف کا بھی سہارا لیا لیکن اس میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی بار کی کوششوں کے بعد آخر کار اس بزرگ جوڑے کو خوشخبری مل گئی اور خاتون نے رواں ہفتے جڑواں بچوں عامر اور حسن کو جنم دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں اور ان کی ماں کی حالت بہتر ہے۔
جڑواں بچوں کو جنم دینے والی مریم کا کہنا ہے ’ میں بہت خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ ہر عورت ماں بنے کیونکہ میں نے ماں کا لفظ سننے کیلئے 23 سے 24 برس انتظار کیا ہے‘۔
خاتون کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر فقیہہ کا کہنا ہے کہ ’ مریم کے حمل کو سنبھالنے کیلئے اسے سپلیمنٹس اور ہارمون کی تبدیلی کے انجیکشن دیے گئے جس کے باعث اتنی بڑی عمر میں بھی اس نے صحتمند بچوں کو جنم دیا ہے، اس عمر میں کسی خاتون کا بچے کو جنم دینا ناممکن ہے لیکن جدید میڈیکل سائنس کی بدولت ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے‘۔
                                  ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

Video : bintbeil.org


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں