They are 100% FREE.

اتوار، 24 فروری، 2019

سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر تعینات

سعودی عرب کی پہلی خاتون سفیر تعینات

سعودی عرب نےخواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،سعودی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو سفیر بنا دیا گیا۔شہزادی ریما بنت بندر امریکا میں سعودی سفیر تعینات کردی گئیں۔
سعودی شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب نے واشنگٹن میں سفیر کو تبدیل کرکے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سفیر تعینات کیا ہے۔
ان سے پہلے شہزادہ خالد بن سلمان امریکا میں سعودی سفیر تھے جنہیں اب نائب وزیردفاع مقرر کردیا گیا۔
شہزادی ریما کے والد بندر بن سلطان بھی امریکا میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں