They are 100% FREE.

پیر، 25 فروری، 2019

بھارت میں پاک آرمی کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر 13چینلز کو نوٹس جاری

بھارت میں پاک آرمی کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر 13چینلز کو نوٹس ..

نئی دہلی:  بھارت میں پاک آرمی کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر 13 چینلز کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدہ ہو گئے۔بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام لگایا جاتا رہا جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل غفور نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بھارت کے پلوامہ حملے میں پاکستان پر عائد کیے گئے تمام الزامات مسترد کر دئیے۔
تاہم پاک آرمی کے ترجمان کی پریس کانفرنس دیکھانے پر13 انڈین چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں کانگرس لیڈر کپل سیبال کا ٹی وی چینلر ترنگا ٹی وی بھی شامل ہے۔جب کہ دیگر چینلز میں اے پی نیوز،سریا سمچار، زی ہندوستان،ٹوٹل ٹی وی ۔
اے بی پی مجھا، نیوز 18 لوکمت، جئے ماہارشترہ،نیوز 18 گجراتی، نیوز 24 اور سندیش نیوز شامل ہیں۔واضح رہے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے 22 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا جنگی اور پاکستانی امن کی صحافت کررہا ہے، پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں یہی فرق ہے،پاکستان بدل رہا ہے، نیا مائنڈ سیٹ آرہا ہے،آئندہ نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کیلئے ہم معاشی ترقی اور امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
14فروری کو سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، پلوامہ دھماکے کا نوجوان بھی مقبوضہ کشمیر کا مقامی ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی پاکستان سے نہیں گئی۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد پاکستان سے نہیں گیا۔ کشمیر میں بھارت کی بھاری فوج موجود ہے۔ ایل اوسی پر آبادی سے زیادہ بھارتیسیکیورٹی فورسز تعینات ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی لائن آف کنٹرول عبور کر سکے؟ اس کے باوجود بھارت نے بغیر تفتیش الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔ پاکستاننے اس بار جواب دینے کیلئے تھوڑا سا وقت لیا۔ پاکستان نے الزامات کی تحقیق کی ، اور پھر پاکستان کے وزیراعظم نے جواب دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں