They are 100% FREE.

ہفتہ، 9 فروری، 2019

زارداری کوبڑا جھٹکا۔منی لانڈرنگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

فائل فوٹو

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زارداری کو بڑا جھٹکا۔منی لانڈرنگ  کا ماسٹر مائنڈ اور سب سے بڑامہرہ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کے چیف فائنینشل آفیسر اسلم مسعود کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلم مسعود سعودی عرب سے پاکستان آئے تھے,انہوں نے ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق اسلم مسعود کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی۔ انہیں اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
ملزم اسلم مسعودکی گرفتاری بہت بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے جبکہ ان پر 107 جعلی بینک اکانٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
35 ارب سے شروع ہوکر ایک کھرب تک پہنچنے والے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے گرد تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے۔
اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) اسلم مسعود نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو اعترافی بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے 300 ارب روپے کی منی لانڈرگ کا راز اگل دیا تھا اورمنی لانڈرنگ ایجنٹس کے نیٹ ورک کا بھانڈا  بھی پھوڑ دیا تھا ۔
اسلم مسعود نے منی لانڈرنگ ایجنٹس کے ناموں سے  بھی پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا  تھا کہ منی لانڈرنگ نیٹ ورک 600 کے لگ بھگ شخصات پر مشتمل ہے، 137 شخصات کا تعلق مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے ہے،حوالہ ایجنٹس کے ذریعہ کالا دھن سفید کرنے والوں میں 248 پراپرٹی ڈیلرز بھی شامل ہیں۔
واضع رہے کہ جعلی بینک اکائنٹس میں اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید،آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طحہ رضا پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں