They are 100% FREE.

اتوار، 24 فروری، 2019

جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی ،سراج الحق کا یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی ،سراج الحق کا یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور:امیرجماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی ۔
امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کر رہی ہے ،50 لاکھ گھروں تک رسائی اس مہم کا پہلا ہدف ہے ۔ان کا کہناتھا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوںکے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوا،70 سال سے ملک اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان بننے سے پہلے انگریزکاساتھ دینے والی اشرافیہ آج بھی برسراقتدار ہے ،پی ٹی آئی پچھلی حکومتوں کی طرح عوام کی زندگی میں تبدیلی نہ لاسکی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی 4،4 باریاں لے چکی ہیں ،موجودہ حکومت بھی ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے لوگوں کا نیا وژن ہے ۔غربت ،بیروزگاری اوربدامنی سے لڑنے بجائے حکومت آپس میں دست و گریبان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزراادارے کو ٹھیک کرنے کے بجائے وقتی میک اپ کرکے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا،جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی ،سراج الحق کا کہناتھا کہ کرپٹ اشرافیہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ،کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو ورلڈبینک اورآئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں