They are 100% FREE.

ہفتہ، 23 فروری، 2019

کلبھوشن کیس میں نواز شریف کے بیان پر چوہدری نثار بھی میدان میں آگئے ،تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف صرف اپوزیشن میں ہوتے ہوئے سویلین بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کو کہتا رہا کہ آپ کے بھارت کے ساتھ Ù†ÙˆØ§Ø² شریف Ú©Û’ بیان Ú©Ùˆ کلبھوشن کیس میں بطور ثبوت پیش کرنے پر خوش نہیں ..امن کے حوالے سے بیانات بھلے نیک نیتی پہ مبنی ہوں لیکن یہ پاکستا ن کے خلاف استعمال ہوں گے، آج وہی ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ مودی نا نواز شریف کا دوست تھا اور نا پاکستان کا دوست ہے۔ چینل جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کلبھوشن کیس میں نواز شریف کے بیان کو بطور ثبوت پیش کرنے پر خوش نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ پاناما کیس کا معاملہ سپریم کورٹ لے جانے پر چوہدری نثار کے نواز شریف سے اختلافات شروع ہوئے تھے جو بڑھتے بڑھتے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور پھر ناراضگی تک پہنچ گئے۔اسی ناراضگی کے باعث مسلم لیگ ن نے گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا اور چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں