They are 100% FREE.

ہفتہ، 16 فروری، 2019

ناسا نےکراچی کی طالبہ کو انٹرن شپ کیلئے منتخب کرلیا



 کراچی : پاکستان کی ہونہار بیٹی12 سالہ رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کر لیا ہے ۔وہ برٹش اوورسیز اسکول کراچی میں آٹھویں کلاس میں پڑھتی ہے۔ رادیہ عامر کو شروع سے ہی خلاء میں جانے اور اسے جاننے کا تجسس تھا۔ رادیہ عامر 16 فروری کو کراچی سے ناساکینیڈی اسپیس سینٹرآرلینڈو،فلوریڈا کے لیے روانہ ہو گی۔ جہاں رادیہ عامر کو خلاء میں زندہ رہنے ،چہل قدمی کرنے سمیت دیگر خلائی امور کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔وہ اپنے خلائی سفر کے حوالے سے بہت خوش ہے ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رادیہ عامر نے کہا ہے کہ ناسا کینیڈی اسپیس سینٹر میں ایک ہفتہ گزارنا اور وہاں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانا میرا خواب ہے ۔ کہکشاں میں چمکتے ہوئے ستارے ہمیشہ سے ہی میری دلچسپی اور جستجو کا باعث رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ساری قوم میرے سفر کی کامیابی کے لیے دعا کرے ۔
رادیہ، ناسا میں تربیت کے دوران ورچول اور موشن سیمیولیشن کے ذریعے مریخ پر چہل قدمی اور ڈرائیو بھی کریں گی۔وہ اپنی ٹریننگ میں مائیکرو گریوٹی کی بدولت اسپیس واک بھی کر سکیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں