They are 100% FREE.

اتوار، 17 فروری، 2019

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل
راولپنڈی  :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج شام آئیں گے،ان کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ سعودی ولی عہد کے خصوصی دستے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔اسلام آباد انتظامیہ نے سکیورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروںمیں میٹرو بس سروس معطل کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں