They are 100% FREE.

منگل، 12 فروری، 2019

بارشوں اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کو، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

بارشوں اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کو، سیلابی صورتحال پیدا ..

بارشوں اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کو، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے 12 سے 25 فروری تک بارشوں اور برفباری کے باعث شمالی علاقہ جات میں صورتحال بگڑنے کے خدشے کے باعث ہنگامی وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بارشوں اور برفباری کے طویل سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 12 فروری سے 25 فروری تک جاری رہے گا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی 15 سے 17 فروری تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14فروری کو پنجاب بھر میں بادلوں کا راج رہے گا، بوندا باندی بھی ہو گی،جمعہ 15 فروری کو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔
17 فروری تک ژالہ باری اورگرج چمک کیساتھ 30ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شادکا کہنا ہے کہ ماہِ فروری میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی،جبکہ رواں سال گرمی کی شدت بھی کم رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے باعث شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ اسی باعث سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی علاقوں کا رخ نہ کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں