They are 100% FREE.

جمعہ، 22 فروری، 2019

حالات بتا رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے جا رہا ہے

حالات بتا رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے جا رہا ہے
راولپنڈی : : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج راولپنڈی میں ایک اہم پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پلوامہ حملے کی بنیاد پر بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی اور حملے کی دھمکیوں کا کرارا جواب دیا۔ پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن عمل سے پہلے ہی دفن کر دی گئی۔ البتہ پاک بھارتڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ رہتا ہے۔ قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا جنگی اور پاکستانی امن کی صحافت کررہا ہے، پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں یہی فرق ہے،پاکستان بدل رہا ہے، نیا مائنڈ سیٹ آرہا ہے،آئندہ نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کیلئے ہم معاشی ترقی اور امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر بتایا کہ پلوامہ واقعات پر کافی چیزیں ہوئی ہیں۔ فروری کو سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، پلوامہ دھماکے کا نوجوان بھی مقبوضہ کشمیر کا مقامی ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی پاکستان سے نہیں گئی۔ دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد پاکستان سے نہیں گیا۔ کشمیر میں بھارت کی بھاری فوج موجود ہے۔
ایل اوسی پر آبادی سے زیادہ بھارتی سیکیورٹی فورسز تعینات ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی لائن آف کنٹرول عبور کر سکے؟ اس کے باوجود بھارت نے بغیر تفتیش الزام پاکستان پر عائد کر دیا گیا۔ پاکستان نے اس بار جواب دینے کے لیے تھوڑا سا وقت لیا۔ پاکستان نے الزامات کی تحقیق کی ، اور پھر پاکستان کےوزیراعظم نے جواب دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت یادرکھے، کہ ہم اب جارحیت کا فوری جواب دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں