They are 100% FREE.

بدھ، 20 فروری، 2019

ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز نے 800 سی سی گاڑی 8 لاکھ روپے میں لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا

ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز نے 800 سی سی گاڑی لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا
لاہور( ٹیکسیلا نیوز آن لائن) : ریگل آٹو موبائل انڈسٹریز، جو ''پرنس'' برانڈ کے انڈر کام کرتی ہے ، نے رواں سال مئی میں 800 سی سی گاڑی لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پرنس ڈی ایف ایس کے، جس کی ڈونگ فینگ چائنہ کے ساتھ تکنیکی اشتراک ہے، پہلے سے ہی پاکستان بھر میں ایل سی وی فروخت کر رہی ہے۔
کپمنی کے ڈائریکٹر عدیل عثمان نے اس حوالے سے بتایا کہ 800 سی سی گاڑی کے سی بی یونٹس پاکستان میں درآمد کر لیے گئے ہیں، جنہیں ٹیسٹ اور ٹرائل کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔

اس 800 سی سی گاڑی کی ممکنہ قیمت 8 لاکھ روپے رکھی جائے گی۔ جبکہ اس گاڑی کو مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ تاہم یہ گاڑی مارکیٹ میں فروخت کے لیے کب پیش کی جائے گی اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ واضح رہےکہ پاکستان میں آئندہ دو ماہ میں آٹو موبائل کمنی سوزوکی کی مہران گاڑی کی پیداور بند ہو جائے گی۔ جس کے پیش نظر کئی کمپنیوں نے مہران کے مقابلے میں اپنی گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں