They are 100% FREE.

جمعہ، 15 فروری، 2019

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 2 انکوائریز کی منظوری دے دی

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف 2 انکوائریز کی منظوری دے دی
اسلام آباد : نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف 2 انکوائریز کی منظوری دے دی۔ نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف بھی دو انکوائریز کی منظوری دے دی ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں غلام ربانی کھر اور حنا ربانی کھر کے خلاف 2 انکوائریز، سابق سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ سمیت دیگر کے خلاف 2 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق ، بیرسٹر عابد وحید شیخ، ڈاکٹر محمد التمش کے خلاف 2 انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
0:00/0:00
Skip in 5
نیب اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف 3 تحقیقات شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں